کراچی( بیورو رپورٹ ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی، وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد ساجد جوکھیو کو رین ایمرجنسی ملیر کا فوکل پرسن مقرر کردیا، اس سلسلے میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد ساجد جوکھیو نے ضلع کونسل کراچی، بلدیہ ملیر سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا، اس سلسلے میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد ساجد جوکھیو نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے سندھ کے تمام اضلاع میں فوکل پرسن مقرر کردیئے ہیں، انہوں نے کہاکہ ضلع کونسل کراچی، بلدیہ ملیر سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے، برسات کے دوران صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے بھر پور انتظامات کئے جائیں، عوام کو ہر طرح سے ریلیف فراہم کیا جائے، رین ایمرجنسی کی تمام انتظامات کی نگرانی میں خود کرونگا کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر محمد ساجد جوکھیو نے مزید کہا کہ برسات کے سبب ملیر سمیت دیہی علاقوں میں ڈی سی آفیس، ضلع کونسل، ڈی ایم سی ملیر کا عملے کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی نا خوشگوار واقع پر عملہ فوری طور پر پہنچ کر جائزہ لیا جائے، ملیرکی سڑکوں پر 24 گھنٹے عملے کو الرٹ رکھا جائے تاکہ عوام کو برسات کے سبب کوئی بھی تکلیف نہ ہوسکے، ہمارا کام ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر رلیف فراہم کریں اور برسات کی صورتحال کو نظر میں رکھتے ہوئے ملیر سمیت دیہی علاقوں میں سہولیات فراہم کی جائیں، دوسری طرف صوبائی وزیر ساجد جوکھیو کی سربراہی میں پولیو مہم کے حوالے سےڈی سی آفس ملیر میں اجلاس ہو گذرا، جس میں ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی، ڈی ایچ او ملیر ڈاکٹر مقبول میمن اور دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر اجلاس میں صوبائی وزیر محمد ساجد جوکھیو کو پولیو مہم کی ٹیم کی جانب سےبریفنگ دی گئی، اس موقع پر محمد ساجد جوکھیو نے کہا کہ پولیو مہم کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اس وقت پولیو ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش ہے لیکن ہمیں پولیو کے حوالے سے مزید محنت کرنی پڑے گی، اس موقع پر صوبائی وزیر محمد ساجد جوکھیو نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ہدایات جاری کی کہ ملیر سمیت دیہاتی علاقوں میں گھر گھر جاکر پولیو مہم چلائی جائے۔