: لاڑکانہ( بیورورپورٹ )سماجی تنظیم کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے تعاون سے ضلع لاڑکانہ اور شکارپور کے دیہی علاقوں کے رہائیشی بےروزگار نوجوانوں میں پانچ کروڑ روپئے مالیت کے ایک سو سے زائد رکشے مفت تقسیم کیئے گئے تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم سندھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیزشن، انزل بیگم فائونڈیشن کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے تعاون سے ضلع شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شکارپور سمیت لاڑکانہ ضلع کے دیہی علاقوں کے مستحق خاندانوں کے بے روزگار نوجوانوں میں پانچ کروڑ روپئے مالیت کے ایک سو سے زائد چینگچی رکشے مفت تقسیم کیے گئے، اس موقع پر سماجی تنظیم کے سربراہ بابر صدیقی کا کہنا تھا کہ بے روزگاری بیشتر معاشرتی مسائل کی بنیادی وجہ ہے، صاحب حیثیت افراد کو ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کے لیے آگے بڑھنا چاہئے، جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کی مدد سے نوجوانوں کے لیے مزید اقدامات بھی اٹھائیں گے تقریب کے شرکاء کی جانب سے سماجی تنظیم کے روح رواں کا لاڑکانہ اور شکارپور کے دیہی علاقوں کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے اقدامات اٹھانے پر اظہار تشکر کیا۔