راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الزام لگایا کہ عمران خان کے پوسٹرز اتار کر نازیبا بینرز لگائے گئے، انتظامیہ اور پولیس ان سے مل چکی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے جو پوسٹرز لگائے، اسکرین لگائی، وہ سرکاری ٹرکوں پر اتاری گئی اور ان کی جگہ عمران خان کے خلاف نازیبا اسکرین لگائی گئیں۔انہوںنے کہاکہ لال حویلی سے پچاس سال کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، انتظامیہ اور پولیس مل چکی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مقتدر حلقوں اور ایجنسی کو بتانا چاہتا ہوں یہ لڑائی کرنا چاہتے ہیں، تحقیق کی جائے اس کے پیچھے کون ہے، حالات خراب ہوئے یا کوئی نقصان پہنچا تو امپورٹڈ حکومت ذمہ دار ہوگی۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی فتح ہے، 17جولائی کےالیکشن میں قوم امپورٹڈ حکومت کی سیاست کو دفن کر دے گی۔،شیخ رشید نے کہا کہ ایاز امیر سمیت صحافیوں پر حملوں کی مذمت کرتا ہوں، حکومت جلد از جلد ملزموں کو گرفتار کرے۔انھوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے ستائے اور مہنگائی کے مارے لوگ آج پریڈ گراونڈ میں ہوں گے۔