اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی )نے پاکستان کے بین الاقوامی بانڈ پر ایک ارب ڈالر بمع منافع کامیابی سے ادائیگی یقینی بنائی ہے۔ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق ایس بی پی نے پاکستان کے بین الاقوامی بانڈ پر ایک ارب ڈالر بمع منافع کی ادائیگی 12 مارچ کو کامیابی سے یقینی بنائی۔ بانڈز ہولڈر میں رقم کی تقسیم کےلئے یہ ادائیگی ایجنٹ بینک کو کی گئی۔