لاہور ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی اورملک کی مجموعی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزارت خزانہ و محصولات کے امور سے متعلق بات چیت ہوئی۔ وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو اپنے آنے والے دورہ امریکہ کے بارے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے دورے کے دوران عالمی مالیاتی ادارے ، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقاتوں کے حوالے سے وزیراعظم سے گفتگو کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔