کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رزاق باجواہ نے قائد طلبہ شہید نجیب کی 36 ویں برسی پر ان کے مزار پر حاضری دی اور ان کی مغفرت اور درجات بلندی کے لیے دعا کی رزاق باجواہ نے اس موقع پر نجیب شہید کے بھائی اور صوبائی وزیر نجمی عالم سے بھی ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا رزاق باجواہ نے کہا کہ شہید کبھی مرتا نہیں شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں سید نجیب احمد کی قربانیوں سے ملک بھر میں پی ایس ایف متحرک ہوئی تھی اور طلبہ تنظیموں کو کالجز یونیورسٹیوں میں ایک بہت بڑی اہمیت حاصل ہو گئی تھی بدقسمتی سے کراچی کی دہشت گردی کا نشانہ سب سے پہلا شہید نجیب کو بنایا گیا تھا وہ ذلفقار علی بھٹو کے بعد پیپلز پارٹی کے لیے ایک بہت بڑا نقصان تھا مرحوم اگر زندہ ہوتے تو کراچی سندھ میں طلبہ تنظیموں کو پی ایس ایف کو پیپلز پارٹی کو مزید فعال کرنے کے لیے جدوجہد کرتے، رزاق باجو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، شہیدوں کی جماعت ہے جس طرح قائد ذوالفقار علی بھٹو نے بے نظیر بھٹو صاحبہ نے مرتضی بھٹو نے شاہنواز بھٹو نے قربانیاں دے کر شہادت کا درجہ حاصل کیا انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہید نجیب اپنی جوانی میں شہادت کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے رزاق باجواہ نے شہید نجیب کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ جب تک اس ملک میں عوام اور غریبوں کے لیے قربانی دینے کا جذبہ رکھنے والے پارٹی کارکنان زندہ ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کو کوئی ختم نہیں کر سکتا