پیرس۔(مانیٹرنگ ڈیسک )فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد اور سفارت خانے کے رفقاء کارنے اسٹیڈ گارجیس-لیس-گونیسے میں پاکستانیوں سمیت ہزاروں مسلم کمیونٹی ارکان کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کی۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم “ایکس” پر فرانس میں پاکستان کے سفارت خانے کی پوسٹ کے مطابق اس موقع پر سفیر عاصم افتخار نے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر میئر کی موجودگی کو سراہا اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا ۔