اسلام آباد(نیوزڈیسک ):عیدالفطر ہو یا کوئی بھی تہوار یا موقع سوشل میڈیا نیٹ ورکس پیغام رسانی کا سب سے بڑا ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔ شہریوں کی طرف سے جمعہ مبارک، چاند مبارک، رمضان مبارک، الوداع رمضان اور عید الفطر کی مبارکباد کے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا جاتا ہے جس کے لئے فیس بک کے ساتھ وٹس ایپ، انسٹا گرام، ایکس اور دیگر ایپلی کیشنز اور سماجی رابطوں کا استعمال عام ہو گیا ہے ۔ چند برسوں سے سوشل میڈیا سب سے بڑا پیغام رسانی کا ذریعہ بن گیا ہے۔عیدتہوار وں کے مواقع پر عزیز و اقارب، دوست ، رشتے داروں کو مبارکباد کے پیغامات بھجوانے کی روایت بہت پرانی ہے جو خط، تار ، پوسٹ کارڈ اور عیدکارڈ کے بعد ایس ایم ایس سے ہوتا ہوا اب فیس بک، واٹس ایپ، ٹویٹر ، انسٹا گرام اور دیگرسوشل میڈیا ٹولز تک جا پہنچا ہے۔شہریوں نے عیدالفطر کے موقع پر جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آلات اور ایپلی کیشنز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پیاروں کو چاند رات اور عیدمبارک کے پیغامات نت نئے انداز میں بھجوائے جا رہے ہیں۔ تمام دن اینڈرائڈ فون استعمال کرنے والے اب ان پیغامات کو بھجوانے اور موصول کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ فیس بک پر بھی چاند رات اور عید کی مبارکباد والے بینرز اور تحریریں محو گردش رہیں۔