واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی حکام نے بتایا ہے کہ طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ مذاکرات قطری دارالحکومت دوحہ میں ہو رہے ہیں، جس میں افغانستان میں زلزلہ کی تباہ کاریوں کے علاوہ انسانی بحرانی المیے سے نمٹنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن حکومت افغان زلزلہ متاثرین کے لیے پچپن ملین ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کر چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ افغان عوام کی بہبود کی خاطر فریقین اس کوشش میں ہیں کہ افغان مرکزی بینک کے لیے تین اعشاریہ پانچ بلین ڈالر کی رقوم دستیاب بنائی جائیں۔