اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل بروز منگل سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا۔صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 56 (3) کے تحت عام انتخابات کے بعد پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گےواضح رہے صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت طلب کیا