کراچی ( نمائندہ خصوصی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کراچی کو 3 ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس نے کراچی کو ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اورکراچی کا کوئی علاقہ اور کوئی سڑک ایسی نہیں ہے جہاں شہریوں کے جان و مال محفوظ ہوں –