مکہ مکرمہ۔(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا، اس موقع پر بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پیر کو وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ انہوں نے خانہ کعبہ کا طواف کیا اور عمرہ کے دیگر ارکان کی ادائیگی کی۔وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل بھی ادا کئے، انہیں بیت اللہ کے دروازے کھول کر زیارتِ خاص کروائی گئی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لئے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے عالمی امن و آشتی، دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً فلسطین اوربھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے