کراچی ( نمائندہ خصوصی)جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے اتوار 7 اپریل کی شب چیرمین کیبل ایسوسی ایشن اور چینل 5 کے سی ای او خالد آرائیں سے ملاقات کی اور انہیں اپنی رفاعی تنظیم کامجلہ پیش کیا جبکہ اس موقع پر خالد آرائیں کو چینل 5 کے کراچی سے آغاز کے فیصلہ کو سراہتے ہوے انہیں مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیاکہ کراچی کے صحافیوں کو اس نئے چینل سے بڑی تعداد میں روزگار ملے گا اوریہ چینل اس شہر کے مسا ئل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ خالد آرائیں نے جے ڈی سی کے پلیٹ فارم سے ظفر عباس کی خدمات کو سراہا بعد ازاں ظفر عباس نے چینل 5 کے سی ای او اور دیگر سینیر عملہ کے ساتھ سحری تناول کی۔۔