کراچی۔(نمائندہ خصوصی )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے گورنر ہائو س کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 27 ویں شب کو خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب میں علمائے کرام ،نعت خوانوں، مختلف ممالک کے قونصل جنرلز،معروف صنعت کاروں اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس بابرکت محفل میں ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لئے بھی خصوصی دعا مانگی گئی۔گورنر سندھ نے محفل نعت کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس 27 شب کو گورنر ہاس میں 3 ختم قرآن کئے گئے، ختم قرآن کی تقاریب میں ملکی معاشی استحکام کی دعائیں کی گئیں، گورنر سندھ نے کہا کہ آرمی چیف کے حافظ قرآن ہونے کی برکت سے اس ملک کو اللہ تعالی معاشی برکت دے۔