لاہور(بیورو رپورٹ )پاکستان ریلوے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے گزشتہ 9 ماہ میں 66 ارب روپے کمائے ہیں۔پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق مالی سال کے اختتام پر آمدنی 80 ارب روپے سے زائد ہونے کے امکانات ہیں۔ترجمان پاکستان ریلوے کےمطابق ریلوے کے پاس 10 روز کا ڈیزل کا اسٹاک بھی موجود ہے۔پاکستان ریلوے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید پر بلا تعطل ٹرین آپریشن کے لیے 15 لاکھ لیٹر ڈیزل خرید لیا گیا ہے۔