کوئٹہ(نمائندہ خصوصی )حکومت نے بلوچستان کے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کی غرض سے 2013 میں بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا. بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ ضرورت مند طلبہ و طالبات کو پارشلی فنڈڈ اور فلی فنڈڈ وظائف فراہم کرتی ہے. جس سے اب تک تقریبا 73 ہزار طلباء مستفید ہو چکے ہیں. اس کے علاوہ اس فنڈ سے بلوچستان کے مستحق طلبہ و طالبات کے لیے سالانہ 15 ہزار سے زائد وظائف کا اجرا بھی عمل میں لایاجاتاہے. اسی طرح 8 اگست 2016 کے سانحہ میں شہید ہونے والے وکلاء کے بچوں کو نہ صرف مفت تعلیم کی سہولت دے رہی ہے بلکہ اعلی تعلیم کے حصول کے لیے وکلا کو ایل ایل ایم, بار ایٹ لا یا پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک خصوصا برطانیہ بھیجا جاتا ہے.بلوچستان کے روشن مستقبل کے لیے یہ فنڈ میرٹ پر مبنی شفاف اور غیر جانبدارانہ نظام سے صوبے بھر میں علم کی شمع روشن کر کے تعلیم کی فراہمی کا علم اٹھایا ہوا ہے