مدینہ منورہ (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے۔پی ایم آفس پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر مدینہ منورہ کے گورنرایچ آر ایچ شہزادہ سلمان بن سلطان آل سعود نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔وزیراعظم آج رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نماز ادا کریں گے۔