لاہور(نمائندہ خصوصی )۔ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1261ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن می 638افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔737معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 728ڈرائیوز،55کم عمرڈرائیور، 474مسافراور184پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ311ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت338متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 88حادثات میں 92متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 83حادثات میں 83متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1386متاثرین میں 1119مرد اور267خواتین شامل ہیں۔ حادثات کے بیشتر واقعات میں 1118موٹرسائیکلز،72آٹورکشے،144کاریں،17وین14مسافر بسیں،33ٹرک اور98دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔