اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’انٹر ہیلتھ ‘‘میں شرکت کے لئے 16اپریل تک درخواستیں طلب کر لیں۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش چین کے شہرگوانگ زو میں14تا16جون جاری رہے گی جس میں سرجیکل و ڈینٹل آلات ، فارماسوٹیکل ، ہاسپٹل ٹیکسٹائل ،ہیلتھ ٹیک ، میڈیکل ایپلیکیشنز اینڈ سافٹ وئیر سلوشنز، ڈیٹا بیس منیجمنٹ سسٹم اور صحت سے متعلق دیگرمصنوعات بنانے والے افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔