لاہور ( بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ریلوے کی آمدن اور افغانستان سے کوئلے کی ٹرانسپورٹیشن کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری، سی ای او اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئلے کی ترسیل کے لیے سبی، کندیاں اور خوشحال کوٹ میں اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔
خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ کول ٹرانسپورٹ کرنے کے لیے ویگنوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور ٹریک کو ٹھیک کیا جائے۔ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کول فائرڈ پاور پلانٹس کے لیے افغانستان سے کوئلہ درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کے لیے ریلوے حکام کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔