اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )موٹر وے پر دوران سفر ڈرایئور کو نیند یا اونگھ کا آ جانا ٹریفک حادثات کا باعث بن سکتا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کی طرف سے موٹر وے صارفین کے لئے جاری کردہ آگاہی ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ عید پر موٹر وے پر رش بڑھ جاتا ہے اور ایسے میں معمولی بےاحتیاطی بڑے حادثات کا باعث بن سکتی ہے، لہذا دوران سفر احتیاط برتیں۔ موٹر وے پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری پر ضرور عملدرآمد کریں۔سفر کے آغاز سے قبل ڈرائیور کی نیند پوری ہونی چاہیئے۔ اونگھ آنے کی صورت میں گاڑی قیام گاہ پر روک لیں اور تھوڑی دیر آرا کر لیں۔ اس موقع پر چائے یا کافی کے استعمال کے علاوہ تھوڑی چہل قدمی کر لیں اور تازہ دم ہو کر سفر کو دوبارہ جاری رکھیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تھوڑی سی بے احتیاطی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے اس لئے سفر کے دوران ٹریفک قوانین پر ضرور عمل کریں۔