راولپنڈی ۔(نمائندہ خصوصی )پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے گوادر کے قریب ساحلی علاقے شنکانی در میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کی جس میں 150 کلوگرام آئس پر مشتمل منشیات ضبط کر لی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ ملکی سمندری حدود بشمول ساحلی پٹی پر ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام کیلئے پر عزم ہے۔گزشتہ تیس دنوں میں پاک بحریہ کی جانب سے منشیات کے خلاف یہ مسلسل تیسرا کامیاب آپریشن ہے۔