اسلام آبادوزیراعظم محمد شہبازشریف نے فلسطین اوربھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے بہادر بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کریم سے مدد کے طالب ہیں کہ دونوں خطوں کو آزادی کی نعمت ملے۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ رمضان المبارک کی برکتوں اور نوازشوں میں جمعتہ الوداع کا مبارک موقع ہمیں ایک بار پھر نصیب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے اپیل ہے کہ آج کے اس بابرکت دن اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر خطاؤں کی معافی، ملک و ملت کے اتحاد اور امن و ترقی، مسائل و امراض سے نجات کی دعا مانگیں۔ہم فلسطین اور اوربھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے بہادر بھائیوں اور بہنوں سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کریم سے مدد کے طالب ہیں کہ دونوں خطوں کو آزادی کی نعمت ملے۔بیت المقدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بن کر مسلمانوں کی روح کی تسکین بنے۔