کراچی، (اسٹاف رپورٹر )ربیکا خان سوشل میڈیا انفلوئنسر فیشن ماڈل اور سنگر ہیں سوشل میڈیا کی فین فالوونگ تقریبا بیس ملین (20000000)ہے جس میں یوٹیوب ٹک ٹاک اور انسٹاگرام شامل ہیں ربیکا خان نے ڈیجیٹل کریئیٹر کے طور پر تو اپنا لوہا منوایا ہی ہے ساتھ ساتھ اسکن کئیر اور بیوٹی پروڈکٹس کی فیلڈ میں بھی قدم رکھ دیا ہے ربیکا خان کے بیوٹی برانڈ کا نام انکے نام کے لحاظ سے rabeecaK رکھا گیا اور ساتھ میں R کا ایک خوبصورت لوگو بھی ہے فی الحال ربیکا خان نے فیس واش اور اسکن موسچرائزر کی مکمل رینج متعارف کروائی ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے اپنے سوشل میڈیا پیجز سے مختلف بیوٹی برانڈز کی کامیابی سے تشہیر کرتی رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی پروڈکٹس متعادف کروانے کا ارادہ کیا ہے ربیکا خان کی متعارف کردہ پروڈکٹس مکمل طور پر حلال اجزاء سے پاکستان میں ہی تیار کی گئی ہیں اور اب وہ اس فیلڈ میں مزید پروڈکٹس متعارف کروانے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں