جڑانوالہ( نمائندہ خصوصی) بیٹے نے فائرنگ کر کے ماہ مقدس میں اپنی ماں کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق مطابق ناخلف بیٹے نے تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے ماں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ذرائع کے مطابق 22 سالہ عبدالرحمان کا اپنی حقیقی ماں ساجدہ بی بی سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے فائرنگ کر دی پولیس کے مطابقملزم کو اپنی ماں کے کردار پر شک تھا ایف آئی آر کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا وقوعہ تھانہ بلوچی کی حدود 67 رب میں پیش آیا پولیس ذرائع کےمطابق واقعہ کے بعدایس پی ٹاؤن جڑانوالہ عابد ظفر اور ایس ایچ او بلوچنی نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دی