لاہور/سرگودھا ( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی خاتون رہنماء ضم جاوید اور عالیہ حمزہ کو میانوالی میں ہنگامہ آرائی کیس گرفتار کرلیا گیا سرگودھا کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا اور سیکورٹی میں سرگودھا جیل منتقل کردیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی خاتون رہنماء صنم جاوید اور عالیہ حمزہ میانوالی ہنگامہ آرائی کیس میں بھی گرفتارکرلیا گیا۔9 اور 10 مئی کے چار مقدمات میں دونوں خاتون رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ۔میانوالی پولیس عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو لاہور سے گرفتار کرکے سرگودھا لے آئی پی ٹی آئی کی دونوں رہنماؤں انسداد دہشتگری گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیاپولیس کی جانب سے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے 30 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے 14روزہجوڈیشنل ریمانڈ منظور کرلیا،ضم جاوید اور عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے روز میانوالی کے تھانہ کمر مشانی ،تھانہ موسی خیل،تھانہ سٹی میں درج دہشتگردی کے مقدمات میں نامزد کیا گیا۔پولیس کی سخت سیکیورٹی میں جیل منتقل کردیا گیا ۔