کراچی( بیورو رپورٹ )اہلسنّت والجماعت پاکستان کے زیراہتمام 21رمضان المبارک کو ملک بھرمیں یوم شہادت خلیفہ چہارم سیدناعلی المرتضیٰؓ عقیدت واحترام سے منایاگیا،علماء کرام اورمشائخ نے سیرت سیدناعلی المرتضیٰ ؓپرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ سیدناعلی المرتضیٰؓ نے دین اسلام کی ترویج واشاعت کیلئے گراں قدرخدمات سرانجام دیں، دارالحکومت اسلام آباد،کراچی، لاہور، کوئٹہ،پشاور،راولپنڈی،سمیت تمام صوبوں میں مدح صحابہؓ مطالباتی جلوس نکالے گئے،اہلسنّت والجماعت کے ترجمان عمرمعاویہ کے مطابق ملک بھرمیں 21رمضان المبارک بمطابق یکم اپریل بروزپیر کویوم شہادت خلیفہ چہارم سیدناعلی المرتضیٰ ؓ بھرپور طریقہ سے عقیدت واحترام سے منایا گیاوفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت تمام صوبوں میں مدح صحابہ ؓ مطالباتی جلوس نکالے گئے جن میں ہزاروں کارکنان وعوام اہلسنّت نے شرکت کرکے یوم شہادت خلیفہ چہارم سیدناعلی المرتضیٰ ؓ کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انکے یوم شہادت پر حکومت سے عام تعطیل کا مطالبہ بھی کیا،اہلسنّت والجماعت کراچی دویژن کی جانب سے ناگن چورنگی سے سخی حسن چورنگی تک مدح صحابہ ؓ جلوس نکالاگیاہے۔صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،صدراہلسنّت والجماعت کراچی علامہ رب نوازحنفی،سیکریٹری جنرل علامہ تاج محمدحنفی،مولانا محی الدین شاہ،مولاناعمرمعاویہ،مفتی سیف الرحمن عباسی،مولاناشکیل فاروقی،مولاناعبدالرافع،امیرفضل خالق،قاری عبدالوہاب انجینئراشرف میمن،مولاناعادل عمر،محمدکامران،مولاناحمیداحمد و دیگررہنماؤں نے ناگن چورنگی سے سخی حسن چورنگی تک نکالے جانے والے مدح صحابہ ؓ جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھرمیں اہلسنّت والجماعت نے فرقہ واریت کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا اورجلوسوں میں ہمیشہ اصحاب رسول ﷺ کے کردار اور اسلامی خدمات پر روشنی ڈالی جس سے عوام میں محبت اور بھائی چارگی کا پیغام عام ہوا اور مسلکی تفریق بھی کافی حد تک کم ہوئی آپ نے اپنے دورخلافت کیلئے اپنے پیش رو خلفائے ثلاثہ ؓکے اصولوں وقوانین کومدنظررکھے، خلیفہ چہارم سیدناعلی المرتضیٰؓایک طرف نبی کریمﷺکے داماد ہیں تودوسری طرف خلیفہ دوم سیدناعمرفاروق اعظمؓکے سسر اور خلیفہ سوم سیدناعثمان ذوالنورینؓ کے ہم زلف بھی ہیں خلیفہ دوم سیدناحضرت عمر ؓنے خلیفہ چہارم حضرت علی ؓاور اولادِ علیؓ سے محبت و تعلق خاص رکھا، کہ عہدہ قضاء و افتاء کے چیف جسٹس حضرت علی المرتضیٰ ؓ تھے۔خلیفہ دوم سیدناحضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں انتظامی و ملکی تدابیر و معاملات میں خلیفہ چہارم حضرت علی ؓ رفیقِ خاص ہوتے تھے جب خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کوفہ میں تشریف لائے تو محل میں رہنے سے انکار کر کے اس چھاؤنی میں پسند فرمایا جسے خلیفہ دوم حضرت عمرؓ نے تعمیر کروایا تھا۔خلیفہ دوم سیدناحضرت عمرؓ انتظامی امور میں باہر جاتے، مدینہ میں اپنا قائم مقام خلیفہ چہارم حضرت علی ؓ کو بنا کر جاتے دین کی ساری باتوں پر ایمان بھی ضروری ہے، ضروریات دین میں یہ بات بھی ہے کہ تمام صحابہ عادل اور ہدایت کے ستارے ہیں اس لیے کسی صحابی نبی کی شان میں گستاخی اور ان کو گالیاں دینا ان سے بغض رکھنا بربادی ایمان کے لیے کافی ہے خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰؓ کو اپنے داماد خلیفہ دوم سیدناسیدنا فاروق اعظم سے بے مثال محبت تھی خلیفہ چہارم حضرت مولا علی کرم اللہ وجہہ کے نزدیک خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓکا جو مقام و مرتبہ ہے وہ افرادِ امتِ محمدیہ ﷺ کے لئے قابلِ تقلید ہے