کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی اشرف میمن اور محی الدین شاہ نے کہا کہ ملیر میں مسائل حل کرنے میں پیپلز پارٹی کوئی دلچسپی نہیں رکھتی مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ فوٹو شوٹ کے لئے مرتضیٰ عبد الوہاب کو بلایا گیا اور وہ ملیر کو پیپلز پارٹی کا گڑھ کہہ رہے ہیں جبکہ ملیر ان کے لئے گڑھا بن چکا ہے میں 2013 سے یہاں سے مسلسل صوبائی و قومی اسمبلی کی نشتیں جیت رہا ہوں اھلسنت اور پاکستان راہ حق پارٹی کا نظریاتی ووٹ یہاں موجود ہے جو ہر موقع پر ہمارے ساتھ ہے مگر پیپلز پارٹی کا 2008 سے جو سسٹم بنا ہے اس دھاندلی کی وجہ سے مجھے ہرایا جاتا ہے نادان دوست مسائلِ حل کرنے کے بجائے فوٹو شوٹ کر رہے ہیں محی الدین شاہ نے بتایا کہ ملیر کے مختلف اسکولوں میں کچرا کنڈی اور کسی اسکول کو پارکنگ بنا دی گئی پورے مظفرآباد میں بجلی کا شدید مسئلہ ہے ملیر میں گیس اپنے وقت پر بھی نہیں آتی گٹر ابل رہے ہیں گوٹھوں کا کوئی پوچھنے والا نہیں اور یہ سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہے ہیں اشرف میمن نے کہا کہ حکیم بلوچ کو اپنی حیثیت یاد ہونا چاہئے جب اس نے 2008 کا پی ایس 126 کا الیکشن لڑا تھا نتیجہ ریکارڈ پر موجود ہے اس کا ملیر سے کیا تعلق ہے پیپلز پارٹی کام کے بجائے کرپشن لوٹ مار میں مصروف ہے انھوں نے کبھی عوامی کام نہیں کیا بلکہ یہ لوگ کچے کے ڈاکو ہیں ان کا سوشل ورک سے کوئی تعلق نہیں ہے