لاڑکانہ(بیورورپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے دفتر پہنچے جہاں تاجر برادری کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر تاجر رہنمائوں نے ایس ایس پی لاڑکانہ کو سندہ کی ثقافت اجرک، ٹوپی اور شیلڈ تحائف کے طور پر پیش کیے، ایس ایس پی لاڑکانہ نے تاجروں سے امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا کرکے تاجروں کو امن و امان قائم رکھنے سمیت ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، ملاقات میں کاروباری افراد نے شہر میں نفری بڑھانے والے اقدام کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ کا شکریہ ادا کیا جس پر انہوں نے تاجروں کو یقین دلایا کہ جتنے بھی جرائم ہوئے ہیں، وارداتوں میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور ملزمان سے رکوریز بھی کرائی جائیں گی، اس موقع پر سابق میئر لاڑکانہ خیر محمد شیخ اور ڈی آئی بی انچارج منیر احمد سموں بھی موجود تھے۔