سیالکوٹ : (نمائندہ خصوصی )ماہ صیام کا دوسرا عشرہ مکمل ہونے پر آج (اتوار ) کی شام لاکھوں فرزندان اسلام ملک بھر کی طرح سیالکوٹ کی اہم جامع مساجد میں اعتکاف بیٹھیں گے جبکہ 20رمضان المبارک کی شام اعتکاف بیٹھنے والے فرزندان توحید چاند رات تک مساجد میں قیام اور خشوع و خضو ع کے ساتھ اپنی مذہبی عبادات سرا نجام دیں گے۔مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ یکسوئی سے اپنی عبادات کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔فرزندان توحید کی طرح ہزاروں دختران اسلام بھی اپنے گھروں میں اعتکاف بیٹھیں گی جبکہ خواتین کے بعض اداروں کی جانب سے بھی دینی مدارس میں خواتین کے اجتماعی اعتکاف کابھی اہتمام کیا گیاہے۔ممتاز عالم دین اور خطیب جامعہ مسجد ماڈل ٹائون اگوکی سیالکوٹ نے بتایا کہ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھنا رسول کریم ؐسنت مؤکدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ؐنے صرف ایک سال جب آپ ؐ جہاد میں مصروف تھے کے سوا ہمیشہ رمضان کا آخری عشرہ اعتکاف میں گزارا۔انہوں نے کہا کہ مسجد یا گھر میں 10روز کے لیے اعتکاف بیٹھنا مسنون ہے لیکن ایسا ممکن نہ ہوتو کچھ دیرکے لیے بھی اعتکاف بیٹھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعتکاف مرد کا ہو یا عورت کا اس میں روزہ شرط ہے جبکہ اگر اعتکاف اجتماعی ہو تو اس کے ثمرات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ مردوں کی طرح خواتین دختران اسلام بھی اعتکاف کے ایام ذکر وفکر، نفل وعبادت، مطالعہ و تلاوت، تعلیم و تعلم، خیر وبھلائی کیلئے اذکار میں گزاریں گی۔اس موقع پر اعتکاف بیٹھنے والوں کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی بھی ہدایت کی گئی