کراچی( کرائم رپورٹر ) ہیڈ کوارٹرزپاکستان رینجرز( سندھ) میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت سیکیور ٹی کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی شہر کے امن و امان کی مجمو عی صورت حا ل کا جا ئزہ لیا گیا۔ کانفر نس میں،کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی (کراچی، اسپیشل برانچ، آپریشن برانچ)،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، جوائنٹ ڈی جی آئی بی،ڈ ی آئی جیز(اسپیشل برانچ، ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ، سی آئی اے اور ٹریفک)،پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلا س کے دوران یومِ علی، ایسٹر، رمضان کا آخری عشرہ، چاندرات اورعید الفطر کی مناسبت سے خصو صی سیکیورٹی لا ئحہ عمل کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیااور اس سلسلے میں کیئے جا نے والے اقدامات کی تو ثیق کی گئی۔ اجلا س میں اسٹر یٹ کرائم کی روک تھام کے لیے گشت اور اسنیپ چیکنگ میں ا ضا فہ جبکہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے جدید ٹیکنا لوجی کی مدد سے گرفتاری کے لیے مشتر کہ لائحہ عمل تشکیل دیا گیا۔ اجلا س میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے، کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت،جبری فطرہ، زکواۃ اور شدت پسندی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظررکھنے کے حوالے سے حکمت عملی کا بھی ازسرنوجائزہ لیا۔عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر،مشکوک سر گرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔