کراچی (جمشید بخاری) ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں شمولیت سے این اے 245کے ضمنی الیکشن کی صورت حال دلچسپ ہو گئی ہے مذکورہ نشست پر کل 31 امیدوار ھسہ لے رہے ہیں تاہم سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے رابطہ کر کے اپنے حق میں امیدوار دستبردار کرانے کی کوشیشوں مین مصروف ہے اس نژست پر ایم کیو ایم کے معید انور (سابق ٹاون ناظم )افشین قمبر علی ۔کرن مسعود اور حافظ محمد شہر یار نے بھی کاغذات نامذدگی جمع کئے ہیں تاہم فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں واپسی کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس نشست پر ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار ہی کو اپنا امیدوار بنائے گی ت پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے سبب خالی قرار دی گئی تھی اس نشست پر 2018 میں اس نشست پر پی ٹی آئی کے عامر لیاقت حسین 56615 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار 35247ووٹ لیکر دوسرے اور تحریک لبیک کے احمد رضا قصوری 20580 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے تھے اس نشست پر اہلسنت کے ووٹ تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے علما رابطے کر رہہے ہیں
جبکہ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پی تی آیہ کے سربراہ عمران خان بھی مذکورہ حلقے کا دورہ کرینگے اور جلسہ عام سے خطاب بھی کرینگے اس نژست پر چار ٓزاد امیدواروں کے علاوہ پی ایس پی کے سید حفیظ الدین ارشد وہرہ پی ٹی آئی کے جمال الدین صدیقی ،سلیم سچوانی ہارون رشید ،محمود باقی مولوی ٹھریک لبیک کے محمد احمد رضا محمد شعیب عبدالوحید سمیت پی پی پی مہاجر قومی مومنٹ ۔جے یو آئی ،ال پاکستا مسلم لیگ ،مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں تاہم اصل مقابلہ ایم کیو ایم ،پی تی آیہ اور ٹی ایل پی کے امیدواروں کے درمیان ہے اس حلقے میں کل 229پولنگ اسٹیشن ار 916پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جبکہ 570پولنگ کا عملہ الیکشن کا انعقاد کریگا یہاں ووٹرز کی کل تعداد پانچ لاکھ چودہ ہزار 133 ہےپولنگ والے دن الیکشن کمشن کے ذرائع کے مطابق فوج ،اور رینجرز کی بھی خدمات لی جائے گی حلقے کے ستر فیصد پو لنف اسٹیشن حساس ہے اس نشست پر ہ ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل کے فیصلوں کی آخری تاریخ 4 جولائی 2022 ہے، ٹریبونل کے فیصلوں کی روشنی میں اُمیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 5جولائی 2022کو آویزاں کی جائےگی ۔ اُمیدواروں کی جانب سے نام واپس لینے کی آخری تاریخ6 جولائی 2022، جبکہ اُمیدواروں کو انتخابی نشان 7جولائی 2022کو الاٹ کئے جائیں گے، جبکہ پولنگ 27جولائی 2022 بروز بدھ کو ہوگی ۔