لاہور ( کورٹ رپورٹر) پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا جس میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔درخواست منیر احمد نامی شہری نے اظہرصدیق ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھا کر لیوی ٹیکس بھی لگا دیا گیا ہے، عالمی سطح پیٹرول سستا ہو رہا ہے مگرپاکستان میں مسلسل مہنگا کیا جا رہا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کے ہوشربا ءاضافے سے مہنگائی کا طوفان آچکا ہے،عام آدمی کی زنگی اجیرن ہو چکی ہے،حکومت ریلیف دینے مین ناکام ہو چکی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ آئین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، استدعا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے اور عدالت قیمتوں کے تعین کے لیے حکومتی میکنزم سے متعلق وضاحت طلب کرے۔