کراچی(بیورو رپورٹ)محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اپریل اور مئی کے مہینے میں گرمی مزید بڑھے گی۔نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے گرمی میں بھی اضافہ ہوگا، اپریل اور مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا تاہم ہیٹ ویوکا امکان نہیں –