دشت( نمائندہ خصوصی)دشت میں،لیویز فورس دشت کی بروقت اور کامیاب کارروائی ،لکپاس کے قریب سے گن پوائنٹ پر چیھنا گیا پک اپ ڈاٹسن سامان سمیت دشت کے علاقے کری ڈور سے صرف دو گھنٹے میں برآمد ،ملزمان رات کی تاریکی میں فرار، ڈپٹی کمشنر مستونگ کا لیویز فورس دشت کے جوانوں کو شاباشی دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بعد نماز عشاء نامعلوم مُسلح افراد نے ضلع مستونگ تحصیل دشت لکپاس کے قریب سے ایک پک اپ ڈاٹسن جس میں سولر پینل اور دیگر اشیاء شامل تھے گن پوائنٹ پر روک کر ڈرائیور اور مال مالک کو زدگوب کرکے ان کو رسیوں سے باندھ کر پہاڑ کے قریب ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے ڈرائیور اور مال مالک نے کچھ دیر کے بعد ہمت کرکے اپنی مدد آپ کے تحت خود کو رسیوں سے آزاد کرکے فوری طور پر لیویز تھانہ دشت کو اطلاع دی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر دشت جہانزیب بلوچ کے ہدایت پر ایس ایچ او لیویز تھانہ دشت اختر محمد بنگلزئی کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دیا گیا جس میں نائب رسالدار عبدالمالک کرد،نائب رسالدار محمد رحیم رودینی ،حوالدار عبدالحئی بنگلزئی سمیت لیویز فورس دشت کے دیگر نوجوان شامل تھے لیویز فورس دشت چوروں کا تعاقب کرکے پورے تحصیل میں تمام راستوں پر ناکہ بندی کردیا اور چوری شدہ گاڑی کی تلاشی شروع کردی آپریشن کو صرف دو گھنٹے ہی گزرے تھے کہ آپریشن ٹیم کو تحصیل دشت کے علاقے کری ڈور میں گاڑی کھڑی نظر آیا لیویز فورس دشت کے جوانوں نے پہلے مذکورہ گاڑی کو کلیئر کر کے معلوم ہوا کہ یہی چوری شدہ گاڑی ہے جس کو چوروں نے راستہ نہ ملنے پر چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے لیویز فورس دشت کی آپریشن ٹیم نے گاڑی کو لیویز تھانہ دشت لایا جہاں پر ضروری کارروائی جاری ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی نے اسسٹنٹ کمشنر دشت جہانزیب بلوچ اور لیویز فورس دشت کے ٹیم کو بروقت اور کامیاب کارروائی کرنے پر شاباشی دیا اور انہوں نے بتایا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے علاقے میں امن و امان کی صورتحال اور چوری ڈکیتی کو کنٹرول کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت الرٹ ہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے پورے ضلع مستونگ میں چوری کی روک تھام اور خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں