لاہور (بیورو رپورٹ) کاﺅنٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگرد وں کوگرفتار کرکے خود کش جیکٹس ،اسلحہ اور دیگر بارودی مواد برآمد کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ملتان، راولپنڈی میں کی گئیں، گرفتار دہشتگردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
گرفتار دہشتگردوں میں یعقوب، عبدالصمد، بلال، عارف، امین ، فاروق اور آصف شامل ہیں اور ان میں سے 2 کا تعلق لاہور سے ہے۔دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ ، خودکش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔