ٹوبہ ٹیک سنگھ( رپورٹ بربان بابر)تھانہ صدر ٹوبہ کی حدود چک نمبر 477 ج ب آلووال میں بھائی کے ہاتھوں بہن کا لرزاخیز قتل کیا گیا ۔22 سالہ ماریہ کو اسے بھائی اور باپ نہ گلہ دبا کر قتل کر دیا تھا ماریہ کو 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شپ ماں کی موجودگی میں قتل کیا گیا زرائع کے مطابق مقتولہ کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین بھی کردی گئی۔مقتولہ کو گلہ دبا کر قتل کرنے کی ویڈیو www.tariqjaveed.com کو موصول گئی واضح طور ویڈیو میں بھائی کو گلہ دباتے دیکھا جا سکتا ہے ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا ورثاء کی جانب سے قبر کی کشائی درخواست بھی علاقہ مجسٹریٹ کو دے دی گئی ہے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ذرائع کےمطابق پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب کا ہے، ملزمان نے واردات کے بعد لڑکی کی خاموشی سے تدفین کردی تھی۔پولیس ذرائع کےمطابق واقعہ مورخہ 24.3.2024 کو تھانہ صدر ٹوبہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ مورخہ 17/18 مارچ 2024 کی شب درمیانی ملزم مسمی محمد فیصل ولد عبدالستار نے ہمراہ اپنے والد عبدالستار اوڈھ سکنہ 477 ج ب الووال اور 1 کس نامعلوم کے ساتھ ملکر اپنی سگی بہن ماریہ بی بی کو اپنے گھر میں گلہ دبا کر قتل کر دیا ہے۔ڈی پی اوٹوبہ نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دیگر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر احمد رضا ایس آئی تھانہ صدر ٹوبہ موقع پر گئے تو ملزمان فرار ہو گئے ۔جس پر مقدمہ نمبر۔ 229/24 مورخہ 24.3.24 بجرم 302 ت پ 201 ت پ اور 34 ت پ درج کیا گیا اس وقوعہ کی پولیس کو اطلاع نہ دی گئی تھی جبکہ مقتولہ کو گاؤں کے قبرستان میں دفنا دیا گیا تھا پولیس ذرائع کےمطابق واقعہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے مزید کی تلاش جاری ہےمقتولہ کی قبر کشائی کروا کر پوسٹمارٹم کروایا گیا ہے مزید حسب ضابطہ کاروائی جاری ہے .