اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)نینشل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے لیکچرار محمد یونس تراویح پڑھ کر گھر جارہے تھے کہ پمز اسپتال کے سامنے ایک خاتون نے لفٹ مانگی ۔کار سوار لیکچرار نے خاتون کو گاڑی میں بٹھالیا۔ کچھ فاصلے پر سگنل بند ہونے پر گاڑی روکی تو موٹر سائیکل اور کار سوار تین اہلکاروں نے دبوچ لیا۔پولیس اہلکاروں نے گاڑی میں گھس کر لیکچرار پر تشدد کیا، موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، لیکچرار نے ون فائیو پر کال کرکے پولیس بلوالی پولیس نے پیٹی بند ساتھیوں کو چھوڑ دیا، متاثرہ شہری کی درخواست پر آئی جی کا سخت نوٹس لنے پر تینوں پولیس اہلکار گرفتار کر کے مقدمہ مقدمہ درج کر لیا گیا