اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی پاکستان کے ’خاص آموں‘ کے دیوانے نکلے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں 250 قسم کے آم پیدا ہوتے ہیں، ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان کے آم بہترین ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کو 75 سال مکمل ہونے پر ہم نے مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے۔بلاول بھٹو زر داری کے مطابق فیسٹیول کا مقصد پھلوں کے بادشاہ کی برآمد کی حوصلہ افزائی اور دنیا بھر میں ہمارے سب سے بڑے خزانے کو روشناس کروانا تھا۔