تربت ( نمائندہ خصوصی)پاکستانی مسلح افواج کی فوری کارروائی کے سبب بھارت نواز بی ایل اےدہشت گردوں کے تربت میں پاک بحریہ کے اڈے، پی این ایس صدیق پر کئے جانے والے حملے کو ناکام بنا کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا تفصیلات کے مطابق 25/26 مارچ 2024 کی رات، دہشت گردوں نے تربت میں پاک بحریہ کے اڈے، پی این ایس صدیق پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے اہلکاروں اور اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے فوجیوں کے تیز اور موثر جواب کی وجہ سے ناکام بنا دیا گیا۔ بحری دستوں کی مدد کے لیے ارد گرد میں موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کردیا گیا۔ مسلح افواج کے ہم آہنگ اور موثر جواب نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن میں چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، فرنٹیئر کور بلوچستان کے سپاہی نعمان فرید (عمر 24 سال، رہائشی مظفر گڑھ) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔, عسکری زرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔