کوئٹہ /تربت( نمائندہ خصوصی مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج پر دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا ۔تربت میں نیول بیس پر دہشت گردوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی۔سیکورٹی فورسز نے بی ایل اے BLA کے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا اور بغیر کسی نقصان کے 4 کو جہنم واصل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے تربت بیس پر داخلے کی کوشش کی جس کو ناکام بنا دیا گیا بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ایک اور شکست پر سیکورٹی فورسز مبارکباد کی مستحق ہیں ۔کلیرنس آپریشن جاری ہے تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق تمام دہشتگرد بیس میں داخل ہونے سے پہلے ہی ہلاک کر دیے گئے۔۔مصدقعہ اطلاعات کے مطابق چار دہشتگردوں نے تربت میں سول ائرپورٹ کے راستے فوجی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ موقع پر موجود چاک و چوبند افواج نے ان کو پہلے دیکھ کر فائرنگ شروع کی۔ اطلاعات کے مطابق چاروں دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں رات تقریباً دس بجے پاک بحریہ کے ایئربیس کی طرف کئی دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ شہری خوف میں مبتلا رہے سرکاری ذرائع کے مطابق چار مسلح دہشت گردوں نے نیول ایئر بیس تربت میں گھسنے کی کوشش کی انہیں پاک فوج کے جوانوں نے مار کر ایئربیس کو کلیئر کردیاہے۔ شہر کی فضاء میں ہیلی کاپٹروں کی آوازیں آرہی ہیں۔ جبکہ محکمہ صحت کیچ کی جانب سے ٹیچنگ اسپتال تربت میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور تمام ڈاکٹرز کو فوری اسپتال پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ واضح رہے کہ نیول ایئر بیس اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ قریب واقع ہیں۔۔تربت میں میں سیکورٹی فورسز پر ایک حملے میں ایف سی کے چھ جوان ہلاک اور فوج کے ایک افسر سمیت 14 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے تھے، جبکہ جوابی کاروائی میں چار حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔گزشتہ سال بھی تربت میں فرنٹئیر کور (ایف سی) کی گاڑی پر خاتون نے خودکش حملہ کیا جس سے باعث حملہ آوار سمیت دو افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے