کراچی ( نمائندہ خصوصی)سکھر بیراج پر پانی کی آمد میں 7 ہزار کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی، کوٹری ڈاون اسٹریم میں پانی کی مسلسل اور شدید قلت کے باعث ڈیلٹا تباہی کے دہانے پر ہے۔تفصیلات کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کے بہا میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 9 ہزار کیوسک کمی واقع ہوئی ہے، سکھر بیراج پر پانی کی آمد میں 7 ہزار کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی۔آب پاشی انتظامیہ کے مطابق کوٹری ڈاون اسٹریم میں پانی کی مسلسل اور شدید قلت کے باعث ڈیلٹا تباہی کے دہانے پر ہے۔
تربیلا پر پانی کی آمد 1 لاکھ 8 ہزار 800، اخراج 1 لاکھ 20 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، کالا باغ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 34 ہزار 900، اخراج 1 لاکھ 3 ہزار 990 کیوسک، چشمہ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 57 ہزار 655 اور اخراج 1 لاکھ 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تونسہ پر پانی کی آمد 99 ہزار 210، اخراج 93 ہزار 478 کیوسک، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 72 ہزار 610 اور اخراج 56 ہزار 139 کیوسک، سکھر بیراج پر پانی کی آمد 57 ہزار 525 اور اخراج 23 ہزار 730 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 19 ہزار 275 اور اخراج 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔