کراچی( کرائم رپورٹر )پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔ اندرون سندھ ضلع کندھ کوٹ تحصیل تنگوانی کے علاقے میں پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبه ملزمان کو گرفتار کر کے کو کاری، نندوانی، بنگلانی اور چولیانی گینگ کی 15سے زائدپناہ گاہوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔آپریشن گزشتہ دنوں اندرون سندھ کشمور کے پرائمری اسکول میں تعینات ٹیچر اللہ رکھیو نندوانی کے قتل کی سہولت کاری میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے کیا گیا گرفتار ملزمان میں نندوانی گینگ کا سر غنہ خانونندوانی بھی شامل ہیں۔یہ گینگ کشمور کے مختلف علاقوں جس میں ٹُھل، تنگوانی، انڈس ہائی وے اور دیگر علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔عوام ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں اور سندھ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سندھ رینجرز کی مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے فوری اطلاع دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔