کراچی ( کرائم رپورٹر) سندھ حکومت کی خواہش پر وفاقی حکومت نےغلام نبی میمن دوسری بار انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس تعینات کردیے گئے، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔غلام نبی میمن اس سے قبل بھی آئی جی سندھ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، جبکہ اسکے علاوہ وہ ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں۔ غلام نبی میمن پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔موجودہ آئی جی سندھ رفعت مختار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رفعت مختار کے تبادلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔