اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی بینک نے پاکستان کیلئے چودہ کروڑ ستانوے لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دیدی۔ عالمی بینک کی جانب سے منظور کردہ رقم دومنصبوں پر خرچ کی جائیگی آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف سطح معاہدے کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی فنڈنگ کی راہ ہموار ہونے لگی۔ عالمی بینک پاکستان کو ڈیجیٹل اکانومی انہانسمینٹ پراجیکٹ کیلئے7کروڑ80لاکھ ڈالر جبکہ سندھ میں بیراجوں کی حفاظت اور بہتری کیلئے7 کروڑ17لاکھ ڈالر فراہم ہونگے،عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہےکہ سال 2022میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب نے انفرا سٹرکچر متاثر کیا-بیراجوں کی حفاظت اور مضبوط بنانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔ڈیپ پروگرام کے تحت شہریوں اور مختلف فرمز کو ای سروسز دی جائیں گی۔