کراچی(نمائندہ خصوصی) حکومت سندھ کے جاری کردہ احکامات پر بی ایس گریڈ 21 کے افسر عبد الرشید سولنگی کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے تقرر و تعیناتی،چارج سنبھالتے ہی اپنے دفتر میں سینئر افسران سے ملاقات ، اہم امور زیر غور ، ادارے کی ساکھ میں بہتری کے لئے بھرپور سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عبد الرشید سولنگی بی پی ایس (BS-21) کا شمار سینئر افسران میں ہوتا ہے اور کئی اہم عہدوں پر فائض رہے ہیں فی الوقت وہ سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس کے عہدے پر تعینات تھے جہاں سے ان کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں زمہ داری سنبھالتے ہی ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عبد الرشید سولنگی کی ہیڈ کوارٹر کراچی اپنے دفتر میں آمد ، اس موقع پر وہاں موجود سینئر افسران نے ان کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا، اس دوران انہوں نے سینئر ڈائریکٹرز آف بلڈنگز سے تعارفی ملاقات میں مختلف اہم امور کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موثر کارکردگی اور ادارے کے امیج کی بہتری کے سلسلے میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام ، عدالتی احکامات کی بروقت تعمیل اور دفتری اوقات کار کی پابندی ان کی اولین ترجیحات ہیں۔