راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاک بحریہ نے سمندر میں مشترکہ آپریشن کے دوران ضبط کی گئی شراب کو کسٹمز حکام کے حوالے کردیاپاک بحریہ اور پی ایم ایس اے اور کسٹمز کا مشترکہ آپریشن جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کی فراہم کردہ معلومات پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران تقریباً 146 ملین روپے کی مالیت کی 4000 سے زائد شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں ۔پاک بحریہ سمندری حدود میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے