ناران ( نیوز ڈیسک ۔مانیٹرنگ ڈیسک) لتحصیل بالاکوٹ کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر بنے آٹھ ہوٹل اور ایک درجن ہٹ اور۔ دو درجن مکانات گلیشئیر آنے سے تباہی کا شکار بن گئے ہیں جن کی تعداد کا درست اندازہ برف کم ہونے کے بعد ہی ممکن ہیے تفصیلات کے مطابق تحصیل بالاکوٹ کے معروف سیاحتی مقام ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر دو دن قبل بھاری برفانی گلیشئیر گرنے سے متعدد ہوٹل ہٹ اور رہایشی مکانات ملبے کا ڈھیر بن گے تھے جن کی مکمل فہرست برف ہٹانے کے بعد ہی ممکن ہو گی اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد شبیر خان نے بتایا کے ہم نے اس ایک جائزہ کمیٹی تشکیل دی ہیے جو محکمہ مال کے ساتھ متعلقہ جگہ کاجائزہ لے گی ڈپٹی ڈائریکٹر امین الحسن کا کہنا ہیے کے تحصیل انتظامیہ اور محکمہ مال کے ساتھ ملکر ابتدائی معلومات لے رہے ہیں کیونکہ ناران سے پہلے تین مقامات۔ کالی مٹی ۔ چٹہ کٹھہ۔ و گوریاں کے مقامات پر بھاری گلیشیر سے شاہراہ کاغان بند ہیے اور مقامی ابادی بھی موجود نہ ہیے جس کی وجہ سے کسی ریسکیو آپریشن کی ضرورت نہیں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہنگامی اجلاس میں پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ سے ملکر نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوی اقدام کیا جا سکے گا دوسری جانب نیشنل ہائی وے حکام کا کہنا ہیے کے ابھی گلیشئرز کی آمد اور بھاری برفانی تودے گرنے کے امکانات موجود ہیں اپریل کے پہلے ہفتے سے ان گلیشئرز کی کٹائی کا کام شروع کر دیا جاے گا