کراچی(نمائندہ خصوصی)
پا کستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں دوران اسنیپ چیکنگ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان دانش (سرغنہ)، رحمن، علی او ر علی رضا کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل، ایک عدد 9ایم ایم پسٹل بمعہ راؤنڈز، چھینے ہوئے موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں منگھو پیر، نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں راہ چلتے شہریوں اور مختلف دکانوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھیننے کا اعتراف کیاہے۔ ملزمان عادی مجرم ہیں اور مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔
گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔