لاہور ( بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 20 ہزار موٹر سائیکلیں بلا سود دینے کا اعلان کردیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ اور پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ 20 ہزار موٹر سائیکلیں طلبہ کو بلا سود دی جائیں گی۔انہوں نےکہا کہ طلبہ کو پیٹرول سے چلنے والی 19 ہزار جبکہ 1 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلیں سود کے بغیر ماہانہ اقساط پر دی جائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پیٹرول موٹرسائیکلوں کی ماہانہ قسط 5 ہزار اور الیکٹرک بائیک کی قسط 10 ہزار روپے سے کم ہوگی۔اُن کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کے لیے طلبہ کی رجسٹریشن کا آغاز جلد کیا جائے گا۔